پنڈدادن خان : جلالپورشریف کے رہائشی وقار مالک کے بڑے بھائی ڈاکٹراخترمالک نے لین دین
پنڈدادن خان : جلالپورشریف کے رہائشی وقار مالک کے بڑے بھائی ڈاکٹراخترمالک نے لین دین کے تنازعہ پر مبینہ طور پر مجھے میرے بھائی نے بذریعہ پولیس ذہنی ٹارچر کیا
اور ذہنی کوفت دینے کے ساتھ دھریالہ جالب پولیس چوکی کے انچارج نے ذہنی ٹارچر کے علاوہ حبس بےجا۔۔میں رکھا۔اور کہا کہ اگر ڈاکٹراختر مالک سے پیسے مانگے تو تم پر اتنے پرچے درج کرے گے کہ تم 20سال تک جیل سے باہر نہیں آ پاوًگے۔اعلی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔وقار مالک ولدعبدالماک۔جلالپورشریف
تفصیلات کے مطابق ; میرا بھائی دھریالہ جالب ہسپتال میں ڈاکٹر ہے ہم دونوں اکٹھا کارو بار کر رہیے تھے اس نے کہا کہ ہم الگ ھوجاتے ہیں۔اگ ھونے پر میرے16لاکھ روپے میرے بڑے بھائی اخترمالک کی طرف بنتے تھے جواس نے اقرار بھی کیا۔کچھ عرصہ گزرنے کے بعدمیں نے 8-11-2021کو میں نے اپنے بھائی کو فون کیا اور کہا کہ مجھے پیسوں کی سخت ضرورت ہے تو اس نے کہا کہ تم میرے پاس دھریالہ جالب کلینک پر آجاوًاور میں دھریالہ جالب کلینک کے باہر کھڑے ھوکر بھائی کو فون کال کی کہ میں کلینک کے پاس پہنچ گیا ھو تو اس کہا میں ایک منٹ میں آتا ھو میں وہی کھڑا تھا کہ دھریالہ چوکی کے اہلکار آئے اور مجھے اٹھاکر چوکی پے لے گے۔وہاں پر میرا بڑا بھائی بھی موجود تھا اور چوکی پولیس کی ملی بھگت سے مجھے چوکی انچارج اور میرے بھائی نے مجھے انتہائی ذہنی ٹارچرکیا اور ذہنی کوفت کے ساتھ ساتھ مجھے حبس بے جا میں رکھا۔اور مجھے دھمکیاں دی کہ اگر دوبارہ ڈاکٹراختر مالک سے رقم کامطالبہ کیا تو تجھ پر اتنے پرچے درج کرے گے کہ تم20سال جیل سے باہر نہیں آپاوً گے۔یا تم پر ایسا کیس ڈالے گے تم دھریالہ آنے کا نام نہیں لوگے۔۔۔میری وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب آرپی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے اپیل ہے کہ شفاف انکوائری کرکے مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کرکے ڈاکٹراخترمالک اور انچارج چوکی دھریالہ جالب کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے.
وقارمالک ولد عبدالمالک۔سکنہ جلالپورشریف۔تحصیل پنڈدادنخان۔ضلع جہلم۔۔



