گجرات : پنجاب گروپ آف کالجز گجرات کیمپس کے زیر اہتمام نئے داخلہ لینے والے

گجرات : پنجاب گروپ آف کالجز گجرات کیمپس کے زیر اہتمام نئے داخلہ لینے والے

طلباء و طالبات کے اعزاز میں ویلکم پارٹی منعقد کی گئی بوائز و گرلز ویلکم پارٹی کی تقریبات 4روز تک اکبر ریزارٹ ہوٹل اینڈ کنارہ ریسٹونٹ پر جاری رہیں جسکی صدارت ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز گجرات رانا محمد یونس نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر طاہر عزیز، پرنسپل وزیر آبادچناب کالج پروفیسر حافظ آصف عثمانی،پرنسپل پھالیہ پنجاب کالج میاں محمد الیاس تھے مہمان اعزاز صدر گجرات پریس کلب عبدالستارمرزا، چیئرمین الیکٹرانک میڈیا سید نوید حسین شاہ تھے رنگا رنگ تقریب میں طلباء و طالبات نے دور حاضر، ملکی حالات پرٹیبلو شو بھی پیش کیے اور سیاستدانوں کی پیروڈی کر کے شرکاء کی داد بھی سمیٹی چار روزہ تقریبات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور انٹر پارٹ ون گوجرانوالہ کے امتحان میں نمایاں پوزیشن لینے والے100سے زائد طلباء و طالبات میں 2لاکھ کیش پرائز، سرٹیفکیٹ اور شیلڈز صدر گجرات پریس کلب عبدالستارمرزا، ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز رانا محمد یونس نے تقسیم کیں۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزپروفیسر ڈاکٹر طاہر عزیز نے سینئر صحافی سید نوید شاہ کو جبکہ ڈائریکٹر کالج رانا محمد یونس نے صدر پریس کلب عبدالستارمرزا اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر طاہر عزیز کو یادگار ی شیلڈ ز پیش کیں مہمانوں کا استقبال پروفیسر رفاقت گوندل، پروفیسر طارق وڑائچ، پروفیسر اشفاق شاہین دیگر نے پھولوں کے گلدستے پیش کر کے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (پ ر)گجرات پریس کلب کے ممبران کی سالانہ ممبر شپ فیس برائے سال 2021ء جمع کروانے کی آج 30 نومبر آخری تاریخ، تمام ممبران اپنے ذمہ دیگر بقیہ جات آج گجرات پریس کلب میں جمع کرواکر رسید حاصل کریں اس حوالے سے فہرستیں نوٹس بورڈ پر بھی آویزاں کر دی گئی ہیں تاکہ تمام واجبات کلیئر ہونیوالے والے کو ووٹر لسٹ میں شامل کیا جاسکے واجبات کی ادائیگی 30نومبر تک نہ کرنیوالے آئندہ ووٹر لسٹ میں شامل نہ ہو سکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات: ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر طاہر عزیز، ڈائریکٹر پنجاب کالجز رانا محمد یونس، چیئرمین الیکٹرانک میڈیا سیدنوید شاہ کو یادگار ی شیلڈ دے رہے ہیں
گجرات، پنجاب گروپ آف کالجز کی تقریب میں صدر پریس کلب عبدالستارمرزا، ڈائریکٹر پنجاب کالجز رانا محمد یونس شاندار پوزیشن ہولڈر طلباء کو شیلڈ، سرٹیفکیٹ، کیش پرائز دے رہے ہیں



