
جہلم : ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیر صدارت ضلع جہلم کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں حکومتی اہداف کو مکمل کرنے کے لیے تمام سکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ سالانہ ترقیاتی منصوبوں کے تحت مجموعی طور پر 106 منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں پراونشل ہائی وے کے 61، پراونشل بلڈنگز کے 11،لوکل گورنمنٹ کا 02، پبلک ہیلتھ انجینرنگ کے 24، اریگیشن کا 01، سمال ڈیم 01، سپورٹس کے 01، سمال انڈسٹریز 01، محکمہ اوقاف 1، اثار قدیمہ کے 3 منصوبے شامل ہیں، پہلے سے جاری متعدد منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ کمیونٹی ڈولپمنٹ کے 22سپیشل پیکج کے 17،ایس ڈی جی کے 87 منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے متعلقہ ایکسین سے کام ہدف کے مطابق مکمل کروانے اور معیار پر ہر گز نا سمجھوتہ کرنے کا بھی حکم دیا۔ اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان سمیت تمام ایکسینز نے شرکت کی۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



