اہم خبریںجہلم

جہلم : سٹرک حادثات میں وفات پا جانے والے افراد کی یاد میں ریسکیو 1122 اور حمزہ بیگ

جہلم : سٹرک حادثات میں وفات پا جانے والے افراد کی یاد میں ریسکیو 1122 اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا،

جس کا مقصد سٹرک حادثات میں وفات پانے والوں کے اہل خانہ اور زخمی ہونے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا تاکہ لوگوں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نعمان خفیظ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ تھے، اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی، ڈی ایس پی نیشنل ہائی وے عابد حسین، سی او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ،سی ای او ایجوکیشن اور تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نعمان خفیظ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس نے ایک جان کو بچایا اس نے ساری انسانیت کو بچایا، گزشتہ روز ہم نے ڈمپر کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ان کے ڈرائیورز کو بھی روڈ سیفٹی کی آگاہی فراہم کی، انہوں نے کہا کہ ٹریفک ڈسپلن کی خلاف ورزی نہ کریں، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں، اوورسپیڈنگ سے پرہیز کریں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کی جانب سے آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ:دانش شاہ راولپنڈی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You