
کراچی: شہر قائد کے نجی سکول میں خواتین کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ہواہے۔
کراچی کے نجی سکول میں خواتین کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ہوا جس کے بعد محکمہ تعلیم کی ٹیم نے ڈیوائسز برآمد کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم کو خواتین نے خفیہ کیمروں سے متعلق شکایت کی تھی ، ٹیم نے اچانک سکول کا دورہ کیا اور دورے کے دروان خواتین واش روم سے خفیہ کیمرے بر آمد کرلیے ۔
ویجیلنس ٹیم نے خفیہ کیمروں سے متعلق رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کروادی ہے جبکہ نجی سکول کی رجسٹریشن منسوخ کر کے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔



