اہم خبریںکرائمز

راولپنڈی : تھانہ ائیرپورٹ میں کمسن لڑکوں پر لڑائی جھگڑے کے مقدمہ کے اندراج کا معاملہ

راولپنڈی : تھانہ ائیرپورٹ میں کمسن لڑکوں پر لڑائی جھگڑے کے مقدمہ کے اندراج کا معاملہ

گزشتہ روز سی پی اومحمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو 24گھنٹے میں انکوائر ی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاتھا،

سی پی اومحمد احسن یونس کے احکامات پر ایس پی پوٹھوہار نے ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش کردی،

ابتدائی انکوائری میں مقدمہ حقائق پر مبنی نہیں ہے، اندراج مقدمہ کے وقت ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کیاگیا، ایس پی پوٹھوہار

انکوائری رپورٹ پر سی پی اومحمد احسن یونس نے مقدمہ کے اخراج کا حکم دے دیا

ابتدائی انکوائری کے مطابق واقعہ 16اکتوبر کو پیش آیا جس پر ایس ایچ اوپیرودھائی نے ایس ڈی پی اوسول لائنز سے مقدمہ کے اندراج کا حکم جاری کروایا،

ایس او پیز کی عدم تکمیل پر ایس ایچ او ائیرپورٹ اورایس ڈی پی اوسول لائنز کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا لہذاایس ایچ اوائیرپورٹ ایس ایچ اوپیرودھائی کے خلاف محکمانہ کاروائی آغاز کیاجارہاہے جبکہ ایس ڈی پی اوسول لائنز کو بھی وضاحت بیان کرنے کا نوٹس دیا گیا،

سی پی اومحمد احسن یونس کی مقدمہ میں نامزد کمسن لڑکوں اور انکے والدین سے ملاقات، مقدمہ کے اندراج پر اظہار معذرت،

اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا،سی پی اومحمد احسن یونس

شہریوں سے التماس ہے کہ مقدمہ کے اندراج کی ایس اوپیز اورچیک لسٹ اس لیے متعارف کروائی گئیں ہیں کہ دونوں فریقین میں سے کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہ ہو،

تھانہ میں انکوائری /تفتیشی افسر اگر ایس اوپیز اورچیک لسٹ کی تکمیل نہ کرے تو فوری طورپر متعلقہ ایس ایچ او یا سی پی اوآفس کمپلینٹ سیل میں اپنی شکایت نوٹ کروائیں،

رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You