
جہلم : ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی زیر صدارت محکمہ جنگلات کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ جنگلات نے پچھلے پانچ سالوں میں 70لاکھ 50 ہزار درخت لگائے ہیں، جس کا زیادہ تر حصہ بذریعہ بیجائی لگایا گیا ہے، پاک فوج نے بھی کنٹونمنٹ بورڈز کے اندر 6 لاکھ پودے لگائے ہیں، اس کے علاوہ مون سون شجرکاری مہم، نئی نرسریوں کے قیام اور مستقبل ٹارگٹ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



