اہم خبریںسندھ

عامر لیاقت حسین کا قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان، استعفی ارسال کر دیا

اسلام آباد: عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ استعفٰی ارسال کر دیا، اللہ عمران خان اور تحریک انصاف کا حامی و نا صر ہو۔

خیال رہے عامر لیاقت نے اپنے مستعفی ہونے کی فی الحال کوئی وجہ بیان نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بتایا ہے کہ استعفیٰ کس کو بھیجا ہے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانا چاہیے۔

خیال رہے عامر لیاقت حسین 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کراچی سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ عامر لیاقت حسین نے اس سے قبل جولائی 2020 میں بھی ٹویٹر پر اپنے مستعفی ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You