
شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

13 منشیات فروش گرفتار مجموعی طور پر 6 کلو 450 گرام چرس، 160گرام ہیروئن اور 25 لیٹر شراب برآمد

تفصیلات کے مطابق:
تھانہ دینہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 5 کس منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 5 کلو 145 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کیے اور دیگر تھانہ جات سے تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سے 300 گرام چرس، تھانہ سوہاوہ پولیس نے 130 گرام چرس، تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے 200 گرام چرس، تھانہ جلالپور شریف نے 2 کس منشیات فروشوں سے 315 گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے لیڈی منشیات فروش سے 160 گرام ہیروئن، تھانہ چوٹالہ پولیس نے منشیات فروش سے 5 لیٹر شراب برآمد، تھانہ سٹی پولیس نے 2 کس منشیات فروشوں سے 360 گرام چرس اور 20 لیٹر شراب برآمدکی۔تمام تھانہ جات نے منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



