
جہلم بوقت قریب 7 بجے شام وائرلیس کنٹرول کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی کہ سفید رنگ کی کرولا کار نمبری RIA/363 جہلم کی طرف آ رہی ہے جس کو ایس ایچ او تھانہ دینہ نے روکنے کی کوشش کی جو کہ ناکہ توڑ کر تیز رفتاری سے جانب لاہور فرار ہے اس اطلاع پر 7/15 بجے شام ہمراہی ملازمان بس سٹاپ کینٹ چوک جانب لاہور سائیڈ ناکہ بندی کی گئی۔ بوقت قریب 7/20 بجے شام کار متذکرہ کو کینٹ چوک بس سٹاپ جانب لاہور سائیڈ کے باہر روکنے کی کوشش کی تو کار ڈرائیور نے اپنی گاڑی ایک سائیڈ سے نکالنے کی کوشش میں پولیس چوکی کینٹ کی سرکاری گاڑی کو ٹکر دے ماری جس سے موبائل کینٹ کا کافی نقصان ہوا اسی دوران کار بھگانے کی کوشش میں بس سٹاپ کے باہر جی ٹی روڈ پر موجود لوہے کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور چلنے کے قابل نہ رہی جس پر کا 3 کس اشخاص کار سے نکل کر بھاگ پڑے جن کا تعاقب پولیس پارٹی اور ایلیٹ سیکشن نے کیا جس پر 2 کس ملزمان نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی پولیس پارٹی نے حفاظت خود اختیاری کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تعاقب کر کے مناسب حکمتِ عملی سے عجوہ بیکری کی پارکنگ میں ایک شخص کو دبوچ لیا اور چند قدموں کے فاصلے پر دوسرا ملزم نالہ میں گر گیا جس کو بھی ملازمین نے دبوچ لیا جبکہ تیسرا شخص فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا پہلے قابو کیے ہوئے شخص 1۔ کامران عرف مانی ولد صغیر احمد ساکن دینہ جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز، 1 کلو 330 گرام ہیروئن اور رقم وٹک مبلغ 5 ہزار 440 روپے برآمد جبکہ دوسرا شخص 2۔ بنیامین عرف بینی ولد ماسٹر الطاف ساکن پنڈجاٹہ دینہ جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دائیں کندھا میں فائر لگنے سے مصروب ہو گیا جس کی تلاشی لینے پر ایک پیکٹ ہیروئن برآمد ہوئی جس کا وزن 1 کلو 470 گرام اور رقم وٹک مبلغ 6 ہزار 320 روپے برآمد ہوئی جبکہ تیسرے فرار ہونے والے شخص کا نام بعد دریافت 3۔ مدثر الطاف ولد ماسٹر الطاف ساکن پنڈجاٹہ دینہ معلوم ہوا کار متذکرہ RIA/363 بدوں کاغذات ایکسیڈنٹ شدہ کو بطور ثبوت قبضہ پولیس میں لیا۔ بنیامین عرف بینی ولد ماسٹر الطاف جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مضروب ہو گیا اس کو فوراً طبی امداد/ علاج معالجہ کے لیے بزریعہ 1122_ DHQ ہسپتال جہلم بھجوایا گیا۔ملزمان نے پولیس ناکہ توڑ کر تیز رفتاری سے کار چلا کر سرکاری گاڑی کو ٹکر ماری اور پولیس پارٹی پر بانیت قتل سیدھی فائرنگ کی اور ساتھی ملزم کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ملزمان نے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ ناجائز اپنے قبضے میں رکھ کر انتہائی سنگین جرم کا ارتکاب جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



