اہم خبریںجہلم

جہلم ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا اور

ریسکیو 1122 جہلم بہت ہی پیشہ وارانہ انداز میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم

جہلم ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے سیلابی صورتحال میں پیدا ہونے والے حالات پر بریفنگ دی۔جس میں سیلابی صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے فلڈ سیکٹرز کی تشکیل،ریسکیوز کی سیلاب زدہ علاقوں میں تعیناتی، ہنگامی حالات میں لوگوں کو انخلا،ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے اور ان کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے جیسے اقدامات کا بتایا گیا۔

اس موقع پر محکمہ صحت، محکمہ آبپاشی،محکمہ تعلیم، لائیو سٹاک اور باقی تمام ضلعی اداروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے سیلاب جیسے مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے تمام محکموں کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی اور سیلابی صورتحال میں لوگوں کو بہترین انداز میں اپنی سروسز فراہم کرنے کی تلقین کی۔

رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You