اہم خبریںپنڈدادنخان

جہلم : کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ جہلم میں سیاحت

جہلم : کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ جہلم میں سیاحت کے فروغ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں

اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور وزیر اعلی عثمان بزادر کی ہدایات کے مطابق جہلم کو ملکی اور عالمی سطح پر سیاحوں کیلئے ایک پرکشش مقام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ٹلہ جوگیاں تک رسائی کیلئے ٹریل کو بہتر کیا گیا ہے، اسی طرح کھیوڑہ میں نمک کی کان، قلعہ روہتاس، نندنہ کا قلعہ، سکندر اعظم کی گزرگاہ اور دیگر بہت سارے ایسے تاریخی مقامات جو دنیا بھر کیلئے کشش کا باعث ہیں اور بہتر سہولیات کی فراہمی اور سڑکوں کے نظام میں بہتری سے سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی۔
یہ باتیں انہوں نے جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان کے دورہ کے موقع پر نندنہ کا قلعہ اور سکندر اعظم کی گزرگاہ کی یادگار کے دورہ کے موقع پر کیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

رپورٹ:عمران ببلی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You