راولپنڈی تھانہ کینٹ پولیس کی بڑی کاروائی
کار و موٹر سائیکل چوری ، ڈکیتی ، سنیچنگ اور گاڑیوں کی ٹمپرنگ میں ملوث بین الاضلاعی گڑھی گینگ گرفتار، 09 کاریں، 08 موٹرسائیکل برآمد
گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عبدالجبار اور 03 ساتھی ضیاالرحمن ، حنیف خان ، عدنان خان شامل ہیں ، پولیس
ملزمان سے مختلف وارداتوں میں چوری شدہ 09 عدد کاریں ، 08 عدد موٹر سائیکلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 02 پستول معہ ایمونیشن برآمد ، پولیس
برآمد کی گئی کاروں میں 04 کرولا، 02 جاپانی آلٹو، 01 ہنڈا سیوک، 01 مہران اور 01 مارگلہ کار شامل ہے، پولیس
ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد دوران تفتیش مال مسروقہ کی برآمدگی کی گئی ، پولیس
ملزمان نے تفتیش کے دوران راولپنڈی کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ، ایس ایچ او ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ڈی پی او کینٹ کی سربراہی میں ایس ایچ او کینٹ اور پولیس ٹیم نے کی ، پولیس کار و موٹرسائیکل چوروں اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث منظم گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ، ایس پی پوٹھوہار
سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی پوٹھوہار ، ایس ڈی پی او کینٹ ، ایس ایچ او کینٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش
رپورٹ:سید یوسف شاہ بیورو چیف اسلام اباد



