
جہلم : ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوھدری ناصر کا چارج سنبھالتے ھی جرائم پیشہ۔عناصر کیخلاف ایکشن۔پنجاب ٹمپریری آرڈیننس اور انسداد منشیات کے تین مقدمات درج۔
اھل علاقہ کا خراج تحسین۔
ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ اور ڈی ایس پی سوھاوہ سرکل سید اقبال حسین کاظمی کی خصوصی ھدایات پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی سب انسپکٹر چوھدری ناصر نے چارج سنبھالتے ھی سماج دشمن عناصر کیخلاف ایکشن لیتے ھوۓ تین عدد مقدمات کا اندراج کر دیا۔
ملک سجاد اے ایس آئی نے مقدمہ نمبر 32 میں نامزد ملزم اسماعیل ولد سحر گل سکنہ غزگی تحصیل و ضلع چارسدہ کیخلاف کرایہ داری اندراج نہ کرانے پر جبکہ مل کھوکھراں گاؤں سے عبدالرحمن ولد رحمت علی ساکن عمرزئی چارسدہ سے چرس 155 گرام برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرنے کیبعد مقدمہ نمبر 31 زیردفعہ نائن بی درج رجسٹرکیا۔جبکہ اے ایس آئی راجہ واجد حسین نے قبرستان چوک ڈومیلی میں دوران ناکہ بندی ملزم ندیم احمد ولد ولائت خان سکنہ اللہ ڈھیر ڈاکخانہ تور ڈھیر تحصیل چھوٹا لاھور ضلع صوابی سے مشکوک جان کر دوران جامہ تلاشی چرس گردہ 210 گرام برآمد کر کے مقدمہ نمبر 33 زیردفعہ نائن بی درج کرکے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جھلم جیل منتقل کر دیا۔اھل علاقہ کا ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوھدری ناصر و عملہ کو خراج تحسین

جہلم : (راجہ فیصل کیانی+ملک عمران+اخمت کیانی)



