اہم خبریںسوہاوہ

نااہل انتظامیہ نے سوہاوہ کو مسائل کا گڑھ بنا دیا نئی آبادی میں لیک واٹر سپلائی کے پانی سے علاقہ ندی

نااہل انتظامیہ نے سوہاوہ کو مسائل کا گڑھ بنا دیا
نئی آبادی میں لیک واٹر سپلائی کے پانی سے علاقہ ندی نالہ میں تبدیل

سوہاوہ : گزشتہ دو دہائیوں سے لاوارث تحصیل سوہاوہ تاریخ کی بدترین بدحالی کا شکار جا بجا کچرا،سروس روڈیں کھنڈرات میں تبدیل آئے روز واٹر سپلائی کے پائپ لیک ہونے کے باعث پانی گلیوں اور سروس روڈ پر جمع ہونے لگا، موجودہ انتظامیہ نے نااہلی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے جی ٹی روڈ سے ملحقہ سوہاوہ نئی آبادی میں گزشتہ دو ماہ سے واٹر سپلائی کا پانی لیک ہو رہا ہے لیکج کے باعث علاقہ اور اس سے ملحقہ سروس روڈ ندی نالے کا منظر پیش کرتی نظر آتی ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار انتظامیہ کو آگاہ کر چکے لیکن مجال ہے کہ کسی کے کانوں پر جوں تک رہینگی ہو شہریوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہے ایسے میں یہ لیک ہوتا صاف پانی اہلیان علاقہ کو مزید بڑی مشکل میں ڈال سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ اور چیف آفیسر ایم سی پر عائد ہو گی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فوری کارروائی عمل میں لا کر ہمیں اس عذاب سے چھٹکارا دلوایا جائے اور نااہلی کا مرتکب ہونے والے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے

سوہاوہ : (رضا اعوان/ملک اشفاق)

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You