
سوہاوہ کے نواحی علاقے سگیال میں گندے پانی کا تالاب خونی تالاب بن گیا
تالاب محکمہ تعلیم کی ملکیت ہے
متعلقہ محکمہ کو متعدد مرتبہ شکایت کرنے کے باوجود کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی
تفصيلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی گاؤں سگیال میں گندے پانی کا تالاب خونی تالاب میں تبدیل ہو چکا، گاؤں کے وسط میں واقع تالاب محکمہ تعلیم کی ملکیت ہے، تالاب کے قریب ہی گورنمنٹ بوائز اور گرلز اسکول ہونے کے باعث ہر وقت بچوں کے ڈوبنے کے خطرات سر پر منڈلاتے رہتے ہیں،
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سگیال کے لوگوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ محکمہ تعلیم سے اپیل کرنے کے باوجود محکمہ نے اس کو سنجیدہ نہیں لیا اور محکمانہ ٹال مٹول سے کام لیا جس کی وجہ گزشتہ چند روز پہلے تالاب میں ایک چار سالہ بچہ ڈوب کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملا،
تالاب کے پانی کی وجہ سے
گاؤں کی روڈ سمیت قبرستان بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں،
یاد رہے کہ اس تالاب میں پہلے بھی دو قمیتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں،
ہم ایم این اے و پارلیمانی سیکریٹری راجہ یاور کمال اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ اس تالاب کو فوری طور بند کیا جائے تا کہ مزید کسی انسانی جان کے ضیاع کی روک تھام ممکن ہو سکے.
سوہاوہ: مشرف کیانی



