اہم خبریںجہلم

ترکی ٹول پلازہ پر ھائی لکس ڈالا کے ڈرائیور سے ناجائز اسلحہ برآمد ۔ملزم گرفتار مقدمہ

گوجرخان : ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی ریجن کی خصوصی ھدایات پر مسہ کسوال ضلع راولپنڈی پٹرولنگ پوسٹ کی دوران ناکہ بندی

کاروائی۔ترکی ٹول پلازہ پر ھائی لکس ڈالا کے ڈرائیور سے ناجائز اسلحہ برآمد ۔ملزم گرفتار مقدمہ درج۔

پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال کے فرض شناس اے ایس آئی طالب حسین نے دوران ناکہ بندی ترکی ٹول پلازہ پر کاروائی کرتے ھوۓ ھائی لکس ڈالا برنگ سفید رجسٹریشن نمبری۔574۔AGX کو روکا۔جامہ تلاشی عمل میں لانے پر ڈرائیور سیٹ کے نیچے سے پستول نائن ایم ایم بمعہ دس زندہ روند برآمد ھوا۔جس کا لائسنس ڈرائیور پیش نہ کرسکا۔ملزم نے اپنا نام اظہر عباس ولد عبدالغنی ساکن مانو چک تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین بتلایا۔ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف بغرض اندراج مقدمہ تھانہ سوھاوہ میں استغاثہ درج کر دیا گیا ھے۔

عوامی و سماجی حلقوں کا پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسووال کی شاندار پٹرولنگ اور سماج دشمنوں کیخلاف تابڑ توڑ کاروائیوں پر اے ایس آئی طالب حسین و عملہ کو خراج تحسین۔

رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You