اہم خبریںجہلم

جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے چوک اہل حدیث

جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ نے چوک اہل حدیث،

مین بازار، نلکا چوک، ریوڑ روڈ، شاندار چوک تحصیل روڈ، سول لائنز و دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑنے چوک اہلحدیث و میں بازار کا تفصیلی دورہ کیا، میونسپل کارپوریشن جہلم کی جانب سے جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا، اس موقع پر اے سی جہلم ذوالفقار احمد،سی ای ایم سی انعام الرحیم و دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ چوک اہلحدیث، شاندار چوک، سول لائنز و میں بازاروں میں دکانداروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ رش نا لگنے دیں، تمام دوکاندار حضرات اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں، کسی کو بھی تجاوز کرنے کی اجازت نہیں ہے، خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بعد ازاں انہوں نے ریوڑ روڈ کا دورہ کیا، مسجد افغانا میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کروانے اور سیورج کے نظام میں بہتری لانے کے لئے سی ای ایم سی کو ضروری ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری لانے کے لئے پارکنگ سائٹ کا دورہ کیا، انہوں نے بتایا ہے کہ بازاروں میں تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنانیا جائے گا اور بازار میں موٹر سائیکل، گاڑی و دیگر کے داخلے کو روکنے کے لئے بیریر لگائے جا رہے ہیں، اس موقع پر صدر انجمن تاجران جہلم چوہدری عارف نے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ قبل ازایں ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر اور ڈی پی او شاکر حسین داوڑ کی سربراہی میں ایم سی دفتر میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شہر کو صاف ستھرا رکھنے، تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے لئے ضروری احکامات جاری کیے گئے۔

رپورٹ:احمد رضا کرائم رپورٹر جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You