اہم خبریںصحت

حکومت کا کورونا ویکسین بنانے والی تمام کمپنیوں سے رابطہ

اسلام آباد: حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے سدباب کیلئے بنائی گئی ویکسین کے حصول کیلئے اسے بنانے والی تمام کمپنیوں سے رابطہ کر لیا ہے۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کورونا ویکسین کے فیز تھری ٹرائلز اور نتائج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان مراحل کے بعد ویکسین کی دستیابی کا حتمی فیصلہ کیا جا سکے گا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت ویکسین بنانے والی تمام کمپنیز کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اس سلسلے میں دیگر کمپنیوں کے علاوہ چینی کمپنیوں کو بھی آن بورڈ رکھا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت ویکسین کے حوالے سے سامنے آنے والے ڈیٹا کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔ فیز 3 ٹرائلز اور نتائج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان مراحل کے بعد پاکستان میں ویکسین کی دستیابی کا حتمی فیصلہ کیا جا سکے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You