اہم خبریںجہلم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری

جدید اسلحہ اور کثیر تعداد میں روند ز برآمد

جہلم پولیس تفصیلات کے مطابق:
1-اسسٹنٹ سب انسپکٹر ابرار حسین چوکی کالا گجراں نے دوران ناکہ بندی مشکوک پراڈو جیپ کو چیک کرنے پر سوار 3ملزمان 1۔ بلال مسعود ولد مسعود حسین ساکن ڈھیرہ ڈھانگری چمیارا تحصیل سوہاوہ سے رائفل کلاشنکوف معہ 20روندز بر آمد کیے جبکہ 2۔ اکرام الحق ولد طارق محمود ساکن منگھوٹ تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی سے رائفل 44بور کلاشنکوف نما معہ 35روندز بر آمد کیے اور اسی طرح 3۔ احتشام ولد عالمگیر ساکن محمود خیل عمر زئی چارسدہ سے رائفل 223بور معہ 25روندز بر آمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے.

2-اسسٹنٹ سب انسپکٹر انصر اقبال تھانہ لِلہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حسیب خالد ولد خالد پرویز ساکن لِلہ بھروانہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے پسٹل 30بور بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

3-اسسٹنٹ سب انسپکٹر خرم شہزاد تھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2ملزمان 1۔ اسد محمود ولد محمود حنیف ساکن بیگ پور جہلم کے قبضہ سے پسٹل 30بور کے 7روندبر آمد کیے جبکہ 2۔ عابد حسین ولد مظفر حسین ساکن بیگ پور جہلم کے قبضہ سے پسٹل 30بور کے 3روند بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا.ملزمان سے تفتیش جاری

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You