پنڈدادنخان

تھانہ جلالپور شریف پولیس کی اہم کارروائی، ضلع گجرات پولیس کو موٹر سائیکل چوری کے 10 مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، تھانہ جلالپور شریف پولیس کی اہم کارروائی، ضلع گجرات پولیس کو موٹر سائیکل چوری کے 10 مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم: ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع گجرات پولیس کو موٹر سائیکل چوری کے 10 مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا،

مجرم کے قبضہ سے ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا،

جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکن افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم کا خاتمہ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، کسی بھی قانون شکن عنصر کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You