جہلم

ایمرجنسی 15 پر ماں بیٹی کے لاپتہ ہونے کی کال پر فوری مقدمہ درج، 24 گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب

*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خواتین کے تحفظ کے لیے جہلم پولیس کا فوری اقدام، ایمرجنسی 15 پر ماں بیٹی کے لاپتہ ہونے کی کال پر فوری مقدمہ درج، 24 گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب*

چوہدری اللہ دتہ تھانہ سٹی پولیس نے ایمرجنسی 15 کی کال پر فوری رسپانس دیتے ہوئے ڈھوک تراٹی، علاقہ تھانہ ڈومیلی سے لاپتہ ہونے والی ماں اور بیٹی کو 24 گھنٹوں کے اندر بحفاظت تلاش کر لیا،

تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ماں اور بیٹی اغوا ہو گئی ہیں اور ان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور دونوں کی تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے،

پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مسلسل کوششیں کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ماں اور بیٹی کو بحفاظت تلاش کر لیا،

بازیاب ہونے والی ماں بیٹی نے پولیس کو اپنے بیان میں واضح کیا کہ انہیں کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ وہ گھریلو حالات سے تنگ آ کر اپنی مرضی سے گھر سے گئی تھیں،

شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ایمرجنسی 15 پر موصول ہونے والی ہر کال پر فوری رسپانس کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ڈی پی او جہلم

*خواتین کے تحفظ اور شہریوں کو فوری پولیس امداد کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری*

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You