جہلم
چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کارروائی، کتے کے کاٹنے سے شہری زخمی کتے

چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کارروائی، کتے کے کاٹنے سے شہری زخمی کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار،
تھانہ سٹی پولیس کو شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوئی کہ ملزم کا کتا راہگیر لوگوں کو کاٹتا ہے اور علاقہ میں خوف و ہراس کا باعث بنا ہوا ہے،کتے کے مالک کو متعدد بار سمجھایا گیا لیکن مالک نے مناسب حل نہ کیا،
جس پر تھانہ سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا،
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عوامی شکایات پر فوری قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



