ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، سال 2011 سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم

ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، سال 2011 سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار،آلہ قتل برآمد
تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مجرم کو گرفتار کر لیا،مجرم سے رائفل 222 بور معہ ایمونیشن برآمد،
مجرم سال 2011 سے قتل کے مقدمہ میں تھانہ چوٹالہ پولیس کو مطلوب تھا،مجرم گزشتہ کئی سالوں سے گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا اور تھانہ چوٹالہ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا،پولیس نے جدید سائنسی طریقۂ تفتیش اور انٹیلی جنس ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کا سراغ لگایا اور انٹرپول کے تعاون سے دبئی سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا،
سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد
جہلم: تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد،
ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



