ملک نثار ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، امن و امان خراب کرنے کی کوشش

ملک نثار ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کارروائی، امن و امان خراب کرنے کی کوشش کرنے والے 12 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج
تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے امن عامہ میں خلل ڈالنے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے، لڑائی جھگڑا کرنے اور سڑک بلاک کرنے والے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا،
پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ چند افراد پنڈ دادنخان کے علاقے میں اکٹھے ہو کر سڑک کے درمیان لڑائی جھگڑا کر رہے ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ملزمان کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعہ کے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے۔
امن و امان خراب کرنے، قانون کو ہاتھ میں لینے، سڑکیں بند کر کے شہریوں کو پریشان کرنے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
*ترجمان جہلم پولیس*



