جہلم
مرزا صداقت ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کارروائی، لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار،

مرزا صداقت ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کارروائی، لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
جہلم : تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
متاثرہ لڑکی کی شکایت پر فوری مقدمہ درج کیا گیا اور جدید تفتیشی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،
خواتین اور بچیوں کو ہراساں کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہریوں، بالخصوص خواتین، کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



