سندھ

10 مئی یومِ فتح “آپریشن بنیان المرصوص” قومی اتحاد، بہادری اور افواجِ پاکستان کی عظیم کامیابی

10 مئی یومِ فتح “آپریشن بنیان المرصوص” قومی اتحاد، بہادری اور افواجِ پاکستان کی عظیم کامیابی کی علامت ہے، عاصم آرائیں جہلمی

صدر پوٹھوہار کشمیر فورم کراچی ڈویژن کا افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین، شہداء کی قربانیوں کو قوم کا عظیم سرمایہ قرار دے دیا

کراچی : (بیوروچیف)

صدر پوٹھوہار کشمیر فورم کراچی ڈویژن، عاصم آرائیں جہلمی نے 10 مئی یومِ فتح “آپریشن بنیان المرصوص” کے موقع پر پوری قوم، افواجِ پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ میں جرات، بہادری اور قومی اتحاد کی عظیم علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اپنے خصوصی بیان میں عاصم آرائیں جہلمی نے کہا کہ 10 مئی وہ تاریخی دن ہے جب افواجِ پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن “بنیان المرصوص” میں پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، بہترین حکمتِ عملی اور بے مثال قربانیوں کا مظاہرہ کیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
عاصم آرائیں جہلمی نے کہا کہ اس کامیاب آپریشن نے نہ صرف دشمن کے عزائم خاک میں ملائے بلکہ پاکستانی قوم کے حوصلے، اتحاد اور حب الوطنی کو بھی مزید مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور وطنِ عزیز کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کی تجدید کرنی چاہیے کہ ہم پاکستان کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے متحد ہو کر کام کریں گے اور ہر مشکل وقت میں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کبھی بھی پاکستان کے خلاف اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا کیونکہ پوری قوم اپنے وطن کے دفاع کے لیے متحد ہے۔آخر میں صدر پوٹھوہار کشمیر فورم کراچی ڈویژن عاصم آرائیں جہلمی نے وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی، شہداء کے بلند درجات اور افواجِ پاکستان کی کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You