اہم خبریں

سینئر صحافی صغیر احمد راٹھور کی وفات پر ان کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک پروقار تعزیتی اجلاس

سینئر صحافی صغیر احمد راٹھور کی وفات پر ان کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک پروقار تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

سرائے عالمگیر (عبدالرحمن قادری ) HOJ کے سرپرستِ اعلیٰ، سینئر صحافی صغیر احمد راٹھور کی وفات پر ان کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے سرائے عالمگیر پریس کلب HOJ میں ایک پروقار تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ارشد قاضی جبکہ نظامت جنرل سیکریٹری علی حسن بخاری نے انجام دی تقریب میں صدر پی ایف یو جے ضلع گجرات چوہدری شاہد اختر نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر شرکاء میں مرکزی ممبر PFUJ و سابق صدر احتشام راٹھور، حارث راٹھور، چیئرمین چوہدری محمد ارشد، نائب صدر عبدالرحمان قادری، فنانس سیکریٹری احتشام بٹ، سیکریٹری اطلاعات و نشریات چوہدری شہباز، ممبر مرید سلطان، ممبر راغب علی، ممبر شاکر علی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جبکہ بارگاہِ رسالت مآب حضرت محمد ﷺ میں ہدیۂ نعت پیش کیا گیا۔ بعد ازاں مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔مقررین نے اپنے خطاب میں صغیر احمد راٹھور مرحوم کی صحافتی خدمات، جرات، دیانتداری اور حق گوئی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نڈر، اصول پسند اور باوقار صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا اور صحافی برادری کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔ ان کی وفات کو صحافت کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی مقررین کا کہنا تھا کہ مرحوم نہ صرف ایک بہترین صحافی تھے بلکہ ایک مخلص انسان بھی تھے، جنہوں نے اپنی زندگی صحافت اور عوامی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You