گجرات

گجرات پولیس کا چوروں ڈکیتوں کے خلاف گرینڈ آپریشن،پولیس نے 3 وارداتیں ٹریس کرکے 3لاکھ 10ہزار

گجرات پولیس کا چوروں ڈکیتوں کے خلاف گرینڈ آپریشن،پولیس نے 3 وارداتیں ٹریس کرکے 3لاکھ 10ہزار روپے نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل30بور بھی برآمد کرلیا گیا
2خواتین سمیت7ملزمان گرفتار

گجرات پولیس کا چوروں ڈکیتوں کے خلاف گرینڈ آپریشن،

پولیس نے 3 وارداتیں ٹریس کرکے 3لاکھ 10ہزار روپے نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل30بور بھی برآمد کرلیا گیا
2خواتین سمیت7ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرگجرات رانا عمر فاروق کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں چوروں،ڈکیتوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری احسان ظفر سندھو کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر ناصر محمود نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ چوری و ڈکیتی کی 3 وارداتیں ٹریس کر لیں۔پہلی کاروائی میں جیولر کی دکان سے طلائی انگوٹھی چوری کرنے والی دو خواتین ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار خواتین ملزمان میں 1۔ناظمی بی بی زوجہ ثاقب جاوید، 2۔ امان فاطمہ دختر محمد جمشید سکنائے نظام پورہ شامل ہیں۔ چوری کی گئی طلائی انگوٹھی مالیتی 2 لاکھ روپے برآمد کرلی گئی۔
جبکہ دوسری کارروائی میں چکر محلہ سے 5شاخ بکریاں چوری کرنے والے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔سفیان ولد ریاض 2۔اویس ولد محمد اسلم سکنائے گوجرانوالہ شامل ہیں۔جنکے قبضے سے نقدی رقم 50ہزار روپے برآمد کرلی گئی۔
جبکہ تیسری کاروائی میں اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے 3 ملزمان بھی گرفتار کرلیے گئے۔گرفتار ملزمان میں 1۔علی حیدر ولد جہانگیر 2۔ محمد حسین عرف عادو سکنائے سرگودھا 3۔ ریحان علی قادری بشارت ساکن دھامہ شامل ہیں۔جنکے قبضے سے مال مسروقہ 60ہزار روپے نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل30بور بھی برآمد کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You