جہلم

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ڈاکٹر تنویر افضل کی بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر تقرری پر مبارکباد

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ڈاکٹر تنویر افضل کی بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ڈاکٹرنازیہ شہزادی

جہلم (محمد زاہد خورشید ) ای او ایجوکیشن جہلم ڈاکٹر نازیہ شہزادی نے ڈاکٹر محمد تنویر افضل کو ڈیپارٹمنٹ آف سائنس ایجوکیشن، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر تنویر افضل نے اپنا تعلیمی سفر ایلیمنٹری کالج جہلم سے شروع کیا اور 2009 میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بطور لیکچرر شمولیت اختیار کی۔ اپنی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث وہ ترقی کرتے ہوئے اس معزز عہدے تک پہنچے۔
سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر نازیہ شہزادی نے بتایا تعلیم کے میدان میں ڈاکٹر تنویر افضل کی خدمات قابلِ ستائش ہیں، جنہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے ضلع جہلم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر تنویر افضل کی کامیابی نوجوان اساتذہ کے لیے ایک مثال ہے۔ آخر میں انہوں نے ایک بار پھر ڈاکٹر تنویر افضل اور اہلِ جہلم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You