جہلم :ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کی اہم کارروائی، شاہراہِ عام پر غفلت اور لاپرواہی سے

جہلم :ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کی اہم کارروائی، شاہراہِ عام پر غفلت اور لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے اور ون ویلنگ کرنے والے 04 ملزمان گرفتار
تھانہ منگلا کینٹ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ نوجوان شاہراہِ عام پر خطرناک انداز میں موٹر سائیکل چلا کر ون ویلنگ کر رہے ہیں جس سے شہریوں کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہے،
ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ ان کی موٹر سائیکلز بھی قبضہ میں لے لی گئی ہیں،
ون ویلنگ اور غفلت سے ڈرائیونگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



