ملک عمران امجد ایس ایچ او کی جانب سے جاری مہم کے دوران پولیس ٹیم نے مختلف علاقوں میں چھتوں

پتنگ بازی کی روک تھام کے سلسلہ میں جہلم
ملک عمران امجد ایس ایچ او کی جانب سے جاری مہم کے دوران پولیس ٹیم نے مختلف علاقوں میں چھتوں پر سرچنگ کی،اس دوران پتنگیں اور خونیڈور قبضہ میں رکھنے والے 02 ملزمان گرفتار،پتنگیں برآمد
ملزمان نے پتنگیں اور ڈوریں قبضہ میں رکھ کر ارتکاب جرم کیا تھانہ سٹی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،
نئے قانون کے مطابق غیر قانونی طور پر پتنگیں تیار کرنے، ذخیرہ کرنے، سپلائی یا قبضہ میں رکھنے پر بھاری جرمانہ اور 05 سال قید کی سزا مقرر کی گئی ہے،
پتنگ بازی ایک خطرناک اور خونی کھیل ہے، جس سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم
عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو



