میر پور آزاد کشمیر سے جہلم میں سپلائی کی جانے والی پتنگوں کی بڑی کھیپ برآمد، ملزم گرفتار

جہلم پولیس کا پتنگ سپلائرز کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ،میر پور آزاد کشمیر سے جہلم میں سپلائی کی جانے والی پتنگوں کی بڑی کھیپ برآمد، ملزم گرفتار،نئے ترمیمی کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
تھانہ دینہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم سے پتنگوں کی بھاری کھیپ (305) عدد پتنگیں برآمد کر لی گئی ،ملزم کے خلاف نئے ترمیمی کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،
نئے قانون کے مطابق غیر قانونی طور پر پتنگیں تیار کرنے، ذخیرہ کرنے، سپلائی یا قبضہ میں رکھنے پر بھاری جرمانہ اور 05 سال قید یا اس سے زیادہ کی سزا مقرر کی گئی ہے،
پتنگ بازی ایک خطرناک اور خونی کھیل ہے، جس سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم
عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو



