انٹرنیشنلاہم خبریں

برطانیہ میں فلسطین سفارتخانے کا افتتاح کردیا گیا۔

برطانیہ میں فلسطین سفارتخانے کا افتتاح کردیا گیا۔

یہ لمحہ فلسطینی عوام کیلئے تاریخی اور یادگار ہے،اور برطانیہ میں فلسطینی سفارت خانہ نہ صرف سفارتی تعلقات کا مرکز ہے بلکہ فلسطینی شناخت اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حیثیت کا بھی آئینہ ہے۔فلسطینی سفیر حسام زملوط کی افتتاحی تقریب سے خطاب

لندن(نمائندہ صغیر عالم) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق لندن میں فلسطینی سفارت خانہ باضابطہ طور پر کھل گیا ہے، جسے فلسطینی قیادت نے عالمی پہچان اور خودمختاری کی علامت قرار دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی سفیر حسام زملوط نے افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ یہ لمحہ فلسطینی عوام کے لیے تاریخی اور یادگار ہے، اور برطانیہ میں فلسطینی سفارت خانہ نہ صرف سفارتی تعلقات کا مرکز ہے بلکہ فلسطینی شناخت اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حیثیت کا بھی آئینہ ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے ستمبر 2025 میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا اور اس کے بعد لندن میں فلسطینی مشن کی عمارت کو اپ گریڈ کر کے سفارت خانہ کا درجہ دے دیا گیا۔ یہ عمارت پہلے فلسطینی مشن کے طور پر کام کر رہی تھی، تاہم اب اسے سفارتی رسومات، دفاتر اور سیاسی امور کے لیے مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کچھ نقاب پوش عناصر نے اسرائیلی جھنڈے لہرا کر اس عمارت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی، لیکن برطانوی حکام کی نگرانی اور حفاظت کے بعد اب یہ عمارت محفوظ اور فعال حالت میں دوبارہ کھول دی گئی ہے۔سفیر حسام زملوط نے افتتاحی تقریب کے دوران زور دے کر کہا کہ لندن میں فلسطینی سفارت خانہ نہ صرف فلسطینی عوام کے حقوق کی نمائندگی کرے گا بلکہ برطانیہ میں فلسطین کی ثقافتی، تعلیمی اور سیاسی سرگرمیوں کے لیے بھی مرکزی مقام ہوگا، یہ سفارت خانہ عالمی برادری میں فلسطینی خودمختاری اور تسلیم شدہ ریاست کی حیثیت کو مزید مضبوط کرے گا اور مستقبل میں فلسطینی برادری کے عالمی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔یہ اقدام فلسطینی قیادت کے لیے نہ صرف سفارتی کامیابی ہے بلکہ عالمی سطح پر فلسطینی مسئلے کے حل کے لیے مثبت اشارہ بھی سمجھا جا رہا ہے، جس سے بین الاقوامی تعلقات میں فلسطین کی موجودگی اور اثرورسوخ میں اضافہ متوقع ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You