انٹرنیشنلاہم خبریں

ڈنمارک کی وزیراعظم کا امریکی صدر سے گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیاں بند کرنے کا مطالبہ

ڈنمارک کی وزیراعظم کا امریکی صدر سے گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیاں بند کرنے کا مطالبہ۔

ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے، ہمیں معدنیات کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے لیے اس کی ضرورت ہے۔

ڈنمارک(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈیرکسن (METTE FREDERIKSEN) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گرین لینڈ پرقبضے کی دھمکیاں بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔میٹ فریڈیرکسن نے کہا امریکا کو گرین لینڈ یا ڈنمارک کی کسی ریاست کو ضم کرنے کاحق نہیں، قریبی اتحادی کے خلاف ایسی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ اور اس کے عوام فروخت کے لیے نہیں ہیں۔واضح رہے کہ ڈنمارک کی وزیراعظم کا بیان وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی اور ٹرمپ کے اقتدار کی منتقلی تک وینزویلا کے معاملات خود چلانے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔خیال رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے، ہمیں معدنیات کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے لیے گرین لینڈ کی ضرورت ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You