سندھ

کراچی: ضمانت کیلئے عدالت آنے والے یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کا تشدد

کراچی: ضمانت کیلئے عدالت آنے والے یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کا تشدد۔

عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد رجب بٹ نے ایک وی لاگ بنایا تھا جس میں انہوں نے مدعی مقدمہ کے حوالے سے کچھ نامناسب الفاظ کہے تھے۔وکلا رہنما

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سٹی کورٹ میں ضمانت کے لیے آنے والے یوٹیوبر رجب بٹ کو وکلا نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔یوٹیوبر رجب کی توہین مذہب کے کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت تھی جس کے لیے رجب بٹ اپنے وکلا کے ہمراہ سٹی کورٹ پہنچے تھے۔رجب بٹ جب عدالت پہچنے تو وہاں موجود وکلا اور وکلا کے لباس میں موجود کچھ دیگر افراد نے انہیں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔اس حوالے سے وکلا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد رجب بٹ نے ایک وی لاگ بنایا تھا جس میں انہوں نے مدعی مقدمہ کے حوالے سے کچھ نامناسب الفاظ کہے تھے۔وکلا کی ہڑتال کے باعث رجب بٹ کی درخواست ضمانت پر سماعت عدالت نے بغیر کارروائی کے 13 جنوری تک ملتوی کردی اور رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں بھی 13 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You