اہم خبریںپاکستان

گنڈاپور کا استعفیٰ: اپوزیشن جماعتیں وزارت اعلیٰ پر اپنا امیدوار لانے کیلئے متحرک ہوگئیں۔

گنڈاپور کا استعفیٰ: اپوزیشن جماعتیں وزارت اعلیٰ پر اپنا امیدوار لانے کیلئے متحرک ہوگئیں۔

اپوزیشن نے اپنے اراکین اسمبلی کو پشاور میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد اپوزیشن جماعتیں اپنا امیدوار لانے کے لیے متحرک ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے مستعفی ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے سر جوڑ لیے ہیں اور اپنے اراکین اسمبلی کو پشاور میں رہنےکی ہدایت کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اجلاس کے بعد اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے، اپوزیشن سے وزیراعلیٰ کےانتخاب کے لیے امیدوار لانےکا فیصلہ کیا جائےگا جب کہ جے یو آئی (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان بھی پشاور میں موجود ہیں۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کےکوآرڈینیٹر برائےاطلاعات و نشریات اختیار ولی خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال پر متحدہ اپوزیشن کی مشاورت جاری ہے اور وزیراعلیٰ کے لیے مشترکہ امیدوار سامنے لائیں گے۔دوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے جنرل سیکرٹری ملک حبیب نور اورکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوارلانے پرہماری جماعت بھی مشاورت کررہی ہے، اسمبلی میں اکثریت ہونے پر جے یو آئی (ف) کےامیدوار کولایا جاسکتا ہے جب کہ ہم آزاد امیدواروں سے بھی رابطے میں ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You