
گورنر فیصل کریم کنڈی کی خصوصی ہدایات پر فرزند علی وزیر نے بنوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر شکیل ایڈوکیٹ اور پارٹی وفد کی قیادت بھی انکے ہمراہ تھی۔
بنوں(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی خصوصی ہدایات پر ہلالِ احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر نے بنوں کے علاقے خوجڑی کا دورہ کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر شکیل ایڈوکیٹ اور پارٹی وفد کی قیادت بھی ان کے ہمراہ تھی۔چیئرمین فرزند علی وزیر نے سمندرِ عمان کشتی حادثے کے 25 متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہرے رنج و غم اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔دکھ کی اس گھڑی میں ہم غم زدہ لواحقین کے دکھ اور تکلیف میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔دورے کے دوران گورنر کے پی کی ہدایت پر متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔چیئرمین فرزند علی وزیر نے اس موقع پر مزید کہا:ہلالِ احمر خدمتِ انسانیت کے جذبے کے تحت ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔