سندھ

انجمن آرائیاں سندھ کے مرکزی دفتر میں سینیئر ایڈوکیٹ سعید الزمان آرائیں کی قیادت میں وکلا کے وفد

انجمن آرائیاں سندھ کے مرکزی دفتر میں سینیئر ایڈوکیٹ سعید الزمان آرائیں کی قیادت میں وکلا کے وفد نے دورہ کیا

بار کے انتخابات میں انجمن آرائیاں سندھ پاکستان نے آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے وکلا کی حمایت کا اعلان کردیا

کراچی : (رپورٹ: عاصم آرائیں جہلمی)
انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے مرکزی دفتر میں چیئرمین آرائیں وکلا فورم سینیئر ایڈوکیٹ سعید الزمان آرائیں کی قیادت میں آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے وکلا کے وفد نے دورہ کیا، وکلا کے وفد میں امیدوار برائے نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (سندھ) لطف اللہ آرائیں ایڈوکیٹ ، امیدوار برائے جنرل سیکٹری کراچی بار ایسوسی ایشن طارق حُسین آرائیں ایڈوکیٹ، امیدوار برائے ممبر سندھ بار ایسوسی ایشن (ساؤتھ) فرحان خلیق آرائیں ایڈوکیٹ کے علاوہ مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سینیئر نائب صدر منظور حمید آرائیں ایڈوکیٹ مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالعزیز آرائیں سمیت مرکزی چیئرمین زکوۃ کمیٹی ظفر اللہ آرائیں ویگر معززین نے دورہ کیا،دورے کے دوران آئے ہوئے وکلا کے وفد سمیت مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے وفد کا صدر انجمن آرائیاں سندھ افتخار احمد آرائیں، سینئیر نائب صدر میاں عبدالخالق آرائیں، قائم مقام جنرل سیکرٹری شاہد ندیم آرائیں سمیت دیگر مرکزی عہدہداران نے پھولوں کے گلدستہ دے کر اور سندھ کی ثقافت سندھی اجرک پہنا کر شاندار استقبال کیا ،اس موقع پر أئے ہوئے وکلا کے وفد سیمت مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے وفد کو آرائیں برادری کی فلاح و بہبود کی خاطر انجمن ارائیاں سندھ کی جانب سے بھرپُور حمایت کا یقین دلایا اور اس موقع پر انجمن ارائیاں سندھ اور مرکزی تنظیم ارائیاں پاکستان کے عہدہداران نے بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے وکلا کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا، اس موقع پر انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے جوائن سیکرٹری طارق محمود آرائیں انفارمیشن سیکرٹری میاں اشفاق مجید آرائیں فنائس سیکرٹری ریاض احمد آرائیں سوشل سیکرٹری رضوان شاہد آرائیں ایگزیکٹو ممبر نسیم چوہدری و دیگر ایگزیکٹو ممبر سمیت أرائیں وکلا فورم کے چیئرمین سعید الزمان آرائیں ایڈوکیٹ،مقسوم آرائیں ایڈوکیٹ، عبدالزاق آرائیں ایڈوکیٹ موجود تھے
بار کے انتخابات میں انجمن آرائیاں سندھ سمیت مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کی جانب سے بھر پور ساتھ دینے کی یقین دیہانی پر آرائیں برادری سےتعلق رکھنےوالے وکلا امیدواروں نے شکریہ اداکیا، اخر میں انجمن آرائیاں سندھ کے صدر افتخار احمد آرائیں سینیئر نائب صدر میاں عبدالخالق آرائیں قائم مقام جنرل سیکرٹری شاہد ندیم آرائیں سمیت دیگر مرکزی عہدہداران اور ایگزیکٹو ممبران نے مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے وفد سمیت آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے وکلا کا انجمن آرائیاں سندھ کے دفتر کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You