لندن: فلسطین کے حق میں ہونیوالے مظاہرے میں 890 افراد گرفتار

لندن: فلسطین کے حق میں ہونیوالے مظاہرے میں 890 افراد گرفتار۔
یاد رہے کہ پولیس نے مظاہرے سے قبل ہی خبردار کر دیا تھا کہ جو بھی گروپ کی حمایت کرے گا اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔
لندن(نمائندہ صغیر عالم رامے) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانوی پولیس نے گزشتہ روز فلسطین کے حق میں ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے میں 890 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔گزشتہ روز لندن میں ہونے والے مظاہرے میں مظاہرین نے ’فلسطین ایکشن‘ نامی تنظیم پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں سے 857 کو فلسطین ایکشن کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا گیا، جبکہ 33 دیگر افراد مختلف جرائم میں حراست میں لیے گئے، جن میں سے 17 کو پولیس اہلکاروں پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔پولیس نے مظاہرے سے قبل ہی خبردار کر دیا تھا کہ جو بھی اس گروپ کی حمایت کرے گا اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس تنظیم کے کچھ اراکین نے برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کی مدد کرنے کے خلاف رائل ایئرفورس کے اڈے میں گھس کر فوجی طیاروں کو نقصان پہنچایا تھا جس کے بعد برطانیہ نے جولائی میں انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت فلسطین ایکشن پر پابندی عائد کردی تھی۔



