کرائمز
ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانیوالے 60 ملزمان گرفتار۔

ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانیوالے 60 ملزمان گرفتار۔
ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے والے 60 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان میں 9 کا تعلق گوجرانوالہ، 19کا مالاکنڈ اور 16کا تعلق بنوں سے ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق 9 کا گرفتار ملزمان کا تعلق لوئر دیر، 3 کا اپر دیر اور 2 کا تعلق مردان سے ہے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔



