نوابشاہ(بیورو رپورٹ)دوڑ شہر کے قبرستان چار دیواری سے محروم،ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ڈویژن شہید

نوابشاہ(بیورو رپورٹ)دوڑ شہر کے قبرستان چار دیواری سے محروم،ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ڈویژن شہید بینظیر آبادنے ڈی سی نوابشاہ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، دو سال گزر جانے کے باوجود قبرستانوں کی چار دیواری کے لئے ارسال کردہ تحریری احکامات پر عمل کرنے سے گریز،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع شہید بینظیر آباد کی جانب سے دوڑ کے دو قبرستانوں کی چار دیواری کے لئے دوسال قبل ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ ڈویژن شہید بینظیر آبادکو لیٹر نمبرNO.DC/SBA/DB/Asstt/-471 of 2023ارسال کیا گیا،جس پر ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے،دوڑ شہر کے دو قدیم قبرستان حضرت گاڑھو پیر اور حضرت مٹھو فقیر گذشتہ کئی سالوں سے چار دیواری سے محروم ہیں،جسکے سبب آوارہ جانور قبروں کی بے حرمتی کرتے نظر آتے ہیں،جبکہ قبضہ مافیا بھی قبرستان کی اراضی پر قبضے کے لئے سرگرم ہوگئی ہے، بلڈنگ ڈویژن ورکس اینڈ سروسز شہید بینظیر آباد کی جانب سے دسمبر 2019میں قبرستانوں کی چاردیواری کے لئے 88لاکھ روپے لاگت کی پی سی ون منظوری کے لئے ڈپٹی کمشنر ضلع شہید بینظیر آباد کو ارسال کی گئی،شہریوں اور سماجی کارکنوں کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر ضلع شہید بینظیر آباد کو بلڈنگ ڈویژن ورکس اینڈ سروسز شہید بینظیر آباد کی جانب سے مالی سال 2021-2022کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لئے 24.992ملین روپے کی لاگت کی پی سی ون دوبارہ منظوری کے لئے ارسال کی گئی، مگر اسے منظور نہیں کیا گیاقبرستانوں کی چار دیواری نہ ہونے کے سبب اسکی لاگت میں بھی اضافہ ہورہا ہے،ایک سال قبل سماجی کارکن انور عادل خانزادہ نے ڈی سی شہید بینظیر آباد کو ایک بار پھر تحریری درخواست دی،جس پر ڈی سی کی جانب سے ایکسیئین بلڈنگ ڈویژن شہید بینظیر آباد کو تحریری احکامات دیئے گئے،جن پردو سال گزرجانے کے باوجود ابھی تک عمل نہیں کیا گیا ہے،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ضلع شہید بینظیر آباد سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے



