شاہی بازار میں تجاوزات کی بہتری کے لیے اہم اقدامات: چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل

شاہی بازار میں تجاوزات کی بہتری کے لیے اہم اقدامات: چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی ریڑھی یونین سے ملاقات
ن
وابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)
شہر کے شاہی بازار میں بڑھتی ہوئی تجاوزات اور غیر منظم صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے ریڑھی یونین کے رہنماؤں سے ٹاؤن کمیٹی آفس میں اہم میٹنگ کی ملاقات میں چیئرمین چوہدری وسیم افضل راجپوت نے ریڑھی مالکان کو یقین دلایا کہ شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ریڑھی مالکان کے روزگار کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں عنقریب جدید ڈیزائن کے ساتھ نئی ریڑھیاں تیار کرکے شاہی بازار کے مخصوص جگہ پے منظم انداز میں لگائی جائیں گی۔انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی ضرور کی جائے گی تاہم اس کے ساتھ متاثرین کو بہتر متبادل بھی فراہم کیا جائے گا۔ ٹاؤن انتظامیہ شہر کی بہتر ی کے لیے پرعزم ہے۔اس موقع پر سابق وائس چیئرمین محمد یاسین بروہی، غلام حسین دیناری، حاجی محمد عرس لاشاری اور ریڑھی یونین کے دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے جنہوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔



