سندھ حکومت کی جانب سے پلاسٹک بیگز کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد 30 اگست کے بعد

سندھ حکومت کی جانب سے پلاسٹک بیگز کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد 30 اگست کے بعد پلاسٹک بیگز کی فروخت اور استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت ضلع شہید بینظیرآباد میں پلاسٹک بیگز کی فروخت اور استعمال کی روک تھام کے سلسلے میں ایک اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے پلاسٹک بیگز کی تیاری، فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی ہدایات پر ضلع میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ضلع بھر میں پلاسٹک بیگز کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ڈپٹی کمشنر نے تاجر حضرات کو ہدایت کی ہے کہ تمام دکاندار، تجارتی مراکز اور مارکیٹیں فوری طور پر پلاسٹک بیگز کی خریداری اور استعمال ترک کریں اور متبادل ماحول دوست بیگز استعمال کریں انہوں نے مزید کہا کہ 30 اگست تک تمام ہول سیلرز اور دکاندار پلاسٹک بیگز کی فروخت اور استعمال بند کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی اجلاس میں ریجنل انچارج سیپا شہید بینظیرآباد علی محمد رند نے پلاسٹک کے ماحولیاتی نقصانات اور اس پابندی کے کامیاب نفاذ میں عوامی تعاون کی اہمیت کے متعلق آگاہی دی اجلاس میں میئر قاضی محمد رشید بھٹی، میونسپل کمشنر عبدالرزاق شیخ، ٹائون چیئرمینز سید عاطف زیدی، محمد حیات کاکیپوتہ،صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر محمد ایوب، شہری تاجر اتحاد کے ضیاء الرحمن، انجمن تاجر اتحاد کے کامران قیوم قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔



