سندھ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)اسپیشل ایجوکیشن سینٹر میں یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی تقریب

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)اسپیشل ایجوکیشن سینٹر میں یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی تقریب خصوصی بچوں نے ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کئے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریھیبلٹیشن سینٹر شہید بینظیر آباد کی جانب سے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر "معرکۂ حق اور بنیان مرصوص” کے عنوان سے اسپیشل ایجوکیشن سینٹر میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب میں خصوصی طلباء نے منفرد انداز میں قومی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو، ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن غلام مرتضیٰ چنڑ، پرنسپل مراد علی جمالی، پرنسپل عبدالرحیم ٹانوری، ریاض احمد آگرو اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان ہمیں بڑی قربانیوں کے بعد ملا ہے اور ہم اپنے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عظیم ملک دنیا میں ہماری پہچان ہے اور اس کا مستقبل روشن بنانے میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ آج ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔تقریب میں چیف انجینئر ایجوکیشن ورکس شفیق احمد چنڑ، ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر عبد اللطیف چنڑ، سیکریٹری تھیلیسیمیا سینٹر ڈاکٹر محمد صادق سیال، جوائنٹ سیکریٹری غلام نبی چنہ، سینٹر کے اساتذہ، خصوصی طلباء اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور اسپیشل بچوں نے یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You