جہلم
ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم گرفتار،بھاری

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم گرفتار،بھاری مقدار میں آئس برآمد
تھانہ دینہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے 01کلو 220گرام آئس برآمد کر لی گئی،ملزم منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،
ملزم کے خلاف تھانہ دینہ میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو



