پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ کراچی زون۔ لیبر ونگ کراچی زون میں شمولیتی پروگرام

*پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ کراچی زون۔ لیبر ونگ کراچی زون میں شمولیتی پروگرام*

کراچی( رپورٹ:عاصم ارائیں) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ڈسٹرکٹ سینٹرل کے توسط سے آج لیبر ونگ کراچی زون میں KMC سے تعلق رکھنے والے سید نوید علی، فیصل قریشی، آصف، محمد شاہد حسان، عمران رانا اور زہیر بھائی نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ کراچی زون میں شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر GDA کراچی کے کنوینئیر ارمان فیاض ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر ایڈوکیٹ شاہین خان، جنرل سیکریٹری اسلم یونس، نائب صدر لاریب وقار، رابطہ سیکرٹری ارشد صدیقی، سیکریٹری اطلاعات عمران عباسی اور لیبر ونگ کی طرف سے صدر کراچی زون سید شاہ ولی وارثی، رابطہ سیکریٹری محمد شکیل، فرخ سعید، اور نوید سمانا موجود تھے۔ جنرل سیکرٹری ملک صفدر اعوان اپنی ناسازی طبعیت کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے۔
صدر ڈسٹرکٹ سینٹرل شاہین خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ یہ افراد ہمارے پاس شمولیت کے لئے تشریف لائے تھے۔ لیکن جب ہم نے یہ دیکھا کہ یہ ادارے سے وابستہ ہیں تو ہم نے صدر لیبر ونگ کراچی زون سید ولی وارثی بھائی سے رابطہ کرکے ان افراد کو لیبر ونگ کراچی زون کے حوالے کردیا۔
صدر لیبر ونگ کراچی زون سید ولی وارثی بھائی نے نئے شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو پیر صاحب پگارا کے قافلے کا حصہ بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں مبارکباد پیش کی۔ اور کہا کہ جس تیزی سے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ترقی کررہی ہے اور پیر صاحب پگارا کے وژن متحد سندھ مضبوط پاکستان کی وجہ سے لوگ جوق در جوق اس قافلہ حق میں شامل ہورہے ہیں، ان شاءاللہ تعالٰی وہ دن دور نہیں جب ہم پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کو کراچی کی نمائندہ جماعت بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
*انہوں نے مزید کہا کہ آج سردار عبدالرحیم صاحب کی ہدایت پر عملی طور پر عمل ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ کی تنظیم لیبر ونگ کے ساتھ تعاون کرے گی، اور لیبر ونگ ڈسٹرکٹ کی تنظیم کے ساتھ تعاون کرے گی۔ لیکن ڈسٹرکٹ کی تنظیم لیبر ونگ کے تنظیمی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرے گی، اور نہ ہی لیبر ونگ ڈسٹرکٹ کے تنظیمی معاملات میں دخل دے سکےگی۔*
اسی طرح ہم تمام ونگز مل جل کر تنظیم کی تعمیر و ترقی میں اپنے اپنے ڈومین میں رہتے ہوئے حصہ لیتے رہیں گے۔



