اہم خبریںکرائمز

شراب، اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ منسوخ

شراب، اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ منسوخ۔

اس طرح کی پیشیوں سے گھبرانے والے نہیں، نااہلیوں اور گرفتاریوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔وزیراعلیٰ کے پی

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مقامی عدالت نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپورکے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں علی امین عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کیس کی مختصر سماعت کے بعد علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اس طرح کی پیشیوں سے گھبرانے والے نہیں، نااہلیوں اور گرفتاریوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف جھوٹا کیس بنایا گیا، جب یہ کیس بنایاگیا تھا نہ میں وہاں موجود تھے، نہ وہ گاڑی میری تھی۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخو میں تحریک کی قیادت کروں گا اور 5 اگست کو ہر ضلعے ہر حلقے سے عوام نکلیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You