جہلم
ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی بروقت کارروائی، دریا میں نہا کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی بروقت کارروائی، دریا میں نہا کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے تین ملزمان گرفتار
حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی، جس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تین ملزمان دریا میں نہا رہے تھے۔ تھانہ صدر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمات درج ،
دریا میں نہانے پر پابندی عوام کی جانوں کے تحفظ کے لیے ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ ڈی پی او جہلم
جہلم پولیس عوام سے اپیل کرتی ہے کہ قوانین پر عمل کریں اور اپنی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔



