سندھ

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)دوڑ شہر میں منشیات فروشوں کا راج،ایس ایس پی کی ٹاسک فورس

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)دوڑ شہر میں منشیات فروشوں کا راج،ایس ایس پی کی ٹاسک فورس بھی بے بس،تفصیلات کے مطابق ضلع شہید بینظیر آباد کے شہر دوڑ میں پولیس کی مبینہ سرپرستی کے سبب کھلے عام منشیات فروخت ہورہی ہے،ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس اور ٹاسک فورس کاروائیاں کررہی ہے،مگر دوڑ شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریز کیا جارہا ہے،جسکے سبب منشیات فروش دیدہ دلیری سے اپنا کام کررہے ہیں،ذرائع کے مطابق دوڑ شہر میں گٹکے ماوا،مین پوری اور Z-21کے کھلے کاروبار کی وجہ سے نوجوان نسل تیزی سے تباہی کی جانب گامزن ہے،اور پولیس نے نوجوان نسل کا مستقبل تاریک کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے،پولیس نے فی کیبن منتھلی مقرر کررکھی ہے،اور منتھلی کی وصولی کرنے والے پولیس کے بٹیر کو بھی حصہ دیا جاتا ہے،جسکا اس تمام معاملے میں بڑا کردار ہے،پولیس اور منشیات فروشوں کے مابین ڈیل کرانے،منتھلی کی مقرری اور وصولی کا تمام تر کام اس بٹیر کے ذمے ہے،عوامی حلقوں نے وزیر داخلہ،آئی جی پولیس سندہ،ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سے دوڑ میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You